ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مسجد حرام : بچوں کے لئے رہنما علامات کا منصوبہ

مسجد حرام : بچوں کے لئے رہنما علامات کا منصوبہ

Wed, 20 Apr 2022 11:03:34    S.O. News Service

ریاض ، 20؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد حرام میں آنے والے بچوں کیلئے ایک رہنما پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے تحت معتمرین یا زائرین کے ہمراہ موجود بچوں (غیر عرب) کو رہنما علامات اور ہاتھ کا کنگن پیش کیا جاتا ہے تا کہ انہیں ہجوم میں گم ہونے سے روکا جا سکے۔

مسجد حرام میں سماجی اور رضا کارانہ خدمات کے نگران اعلی انجینئر امجد الحازمی کے مطابق حرمین شریفین کی انتظامیہ مسجد حرام آنے والوں کو بہترین اور اعلی خدمات پیش کرنے کی خواہاں ہے۔ اسی مقصد کیلئے نئے منصوبے اور مہمیں متعارف کرائی جاتی ہیں۔ننھے زائرین کے امور کی انتظامیہ کے ڈائریکٹر فہد الحتیرشی نے بتایا کہ مذکورہ انتظامیہ ننھے زائرین کو تمام خدمات پیش کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہے۔


Share: